.

7 Mar 2015

سرفرازاحمد کی دھماکاخیزانٹری نے ناقدین کوخاموش کرادیا

سرفرازاحمد کی دھماکاخیزانٹری نے ناقدین کوخاموش کرادیا

آکلینڈ: وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں اپنی دھماکا خیز انٹری سے ناقدین کو خاموش کرادیا جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 6 کیچز پکڑ کر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل سرفراز احمد کو بالاخر جب عوامی دباؤ پر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا تو انہوں نے اپنی کارکردگی کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور ساتھ ہی سلیکٹرز کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ “سرفراز دھوکا نہیں دے گا”۔ پروٹیز کے خلاف سرفراز احمد نے احمد شہزاد کے ساتھ پراعتماد انداز میں اوپننگ کی اور تیز رفتارجنوبی افریقی بولروں کے سامنے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کی کھل کر پٹائی کی۔
وکٹ کیپربلے باز 49 گیندوں پر3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنزبنا کررن آؤٹ ہوئے، بیٹنگ میں شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد سرفراز احمد نے 6 اہم کیچز بھی لئے جس میں اوپنر ڈی کوک ، ہاشم آملہ ، فاف ڈپلوسی اور ڈیل اسٹین کے کیچز شامل ہیں۔ 6 اہم کیچزنے جنوبی افریقا کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ اس سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کی بڑی وجہ پارٹ ٹائم وکٹ کیپرعمر اکمل کی جانب سے 3 سے 4 کیچز ڈراپ کرنا تھا۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاندار پرفارمنس پر سرفراز احمد کے لیے ترقی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں اور ان کے ادارے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے انہیں بہترین کارکردگی پر اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
Reactions:

0 comments:

Post a Comment